اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت دفاع نے جنوب مشرقی افغانستان میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے جمعہ کی رات میں اعلان کیا کہ یہ فوجی جمعرات کےدن صوبہ پکتیکا میں طالبان کے ساتھ جھڑپ کےدوران مارا گیا ہے۔
دوہفتے پہلے بھی ایک امریکی فوجی قندھار میں فضائی حادثے میں مارا گیا تھا۔
سن دوہزار ایک سے افغانستان میں اب تک دوہزاردوسو سے زيادہ فوجی مارےجا چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲